امیٹھی، 18؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے آج کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی کھاٹ تو عوام نے پورے ملک میں کھڑی کر دی ہے، ایسے میں راہل کی ’کھاٹ سبھا ‘کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔اسمرتی نے کہا کہ راہل نے الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے تھے، پہلے ان کو مکمل کریں۔ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خاندان میں ہوئے حالیہ اتھل پتھل پر انہوں نے کہا کہ چچا بھتیجے کی لڑائی میں امیٹھی اور اتر پردیش کے عوام پس رہی ہے۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ انہوں نے سات ایمبولینسوں امیٹھی کی عوام کے لیے اعلان کی تھیں، بجٹ دینے کے باوجود اب تک یہ ایمبولینس چل نہیں سکی ہیں۔انہوں نے جگدیش پور میںآنگن باڈی کی خواتین سے ملاقات کی اور ان کا میمورنڈم لے کر مدد کی یقین دہانی کرائی ۔